پی ٹی آئی سے الیکشن پر بات نہیں ہوگی، ایاز صادق
فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی، وفاقی وزیر کی سماء کے پروگرام میں گفتگو
وفاقی وزير اياز صادق کہتے ہيں پاکستان تحریک انصاف سے اليکشن پر بات نہيں ہوگی، باقی معاملات پر مذاکرات ہوسکتے ہيں۔
سماء کے پروگرام ’’میرے سوال‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے، میں یا مسلم لیگ اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی، اتحادی فیصلہ کریں گے کہ کس چیز کو مانگنا ہے اور کسے نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف سے اليکشن پر بات نہيں ہوگی، باقی معاملات پر مذاکرات ہوسکتے ہيں، کس معاملے پر اتفاق کرنا ہے، فيصلہ اتحادی جماعتيں کریں گی۔
IMRAN KHAN
AYAZ SADIQ
PMLN,
election2023
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
Asif
Oct 30, 2022 07:27am
Corruption or mulk lootnay ka faisla bhi ittefaq he say kia tha ittehadion nay.