سندھ ڈائیگنوسٹک لیب جامشورو میں 202 ملازمین بغیر اشتہار کے بھرتی

ڈیلی ویجز ملازمین کو ایڈمنسٹریٹر نے خلاف ضابطہ مستقبل کردیا

سندھ ڈائیگنوسٹک لیب جامشورو میں بغیر اشتہار کے خاموشی سے 202 ملازمین کو خلاف ضابطہ بھرتی کرلیا گیا۔

سندھ ڈائیگنوسٹک لیب جامشورو میں ملازمین کی بھرتی میں شدید بے ضابطگی سامنے آئی ہے، لیب میں بغیر اشتہار اور انٹرویو کے 202 ملازمین کو خلاف ضابطہ بھرتی کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جامشورو یونیورسٹی کے ماتحت ادارے ڈائیگنوسٹک لیب میں پہلے ڈیلی ویجز پر بھرتیاں کی گئیں، بعد میں خاموشی سے ان ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وائس چانسلر جن کے پاس ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر عہدوں کے چارجز بھی ہیں نے چند ماہ کیلئے ڈیلی ویجز پر ملازمین کو بھرتی کیا اور اس کے بعد بغیر اشتہار اور انٹرویو کے ان ملازمین کو مستقبل کردیا گیا۔

رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ مستقل ہونے والوں میں ایک سے 17 گریڈ تک کے ملازمین شامل ہیں، ان ملازمین کو کراچی، جامشورو، لاڑکانہ اور سکھر کی لیب بھجوایا گیا ہے۔

SINDH DAIGNOSTIC LAB JAMSHORO

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div