ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی معمولی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1644 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 600 روپے ار 514 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 51 ہزار 800 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 30 ہزار 144 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب بغیر کسی تبدیلی 1580 روپے اور 1354 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی۔

Gold Price

Gold rates

gold prices

Tabool ads will show in this div