پاک امریکا تعلقات ایک بار پھر جامع انداز میں فروغ پارہے ہیں، مسعود خان

بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے، پاکستانی سفیر

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک بار پھر جامع انداز میں فروغ پارہے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں غیر ملکی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے اپنی دیرینہ شراکت داری کو ازسرنو متحرک کیا ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اسٹریٹجک تعاون پر زور دیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت کو تیز کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ہزاروں ٹیک اسٹارٹ اپس کے کامیاب آغاز کی وجہ سے پاکستان ایک علاقائی مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔ بین الاقوامی وینچر کیپٹل فرمز نے پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے مسعود خان نے کہا کہ بے گھر ہونے والوں کی بحالی، تباہ حال انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بنیاید سہولیات کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی برادری کی مدد انتہائی ضروری ہے۔

Masood Khan

PAK AMERICA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div