اٹلی کی مارکیٹ میں چاقو سے حملہ، اسپینش فٹبالر زخمی، ایک شخص ہلاک

میلان حملے میں دیگر 5 افراد بھی زخمی ہوئے

اٹلی کے شہر میلان کی سپر مارکیٹ میں چاقو بردار کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میلان کی سپر مارکیٹ میں چاقو بردار شخص داخل ہوا اور لوگوں پر حملہ کردیا، چاقوؤں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جو مارکیٹ کا کیشیئر ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے مارکیٹ میں موجود دیگر لوگوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کی زد میں اسپینش فٹبال کھلاڑی پابلو ماری سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق فٹبالر پابلو ماری اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ سپر مارکیٹ میں شاپنگ کررہے تھے، حملے میں انہیں کمر پر زخم آئے، جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی۔

پولیس کے مطابق 46 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، ملزم ذہنی مریض ہے، اس نے ہتھیار بھی مارکیٹ کی شیلف سے لیا تھا۔

italy

KNIFE ATTACK

Tabool ads will show in this div