شادی میں رس گلوں پر لڑائی، ایک نوجوان ہلاک، 5 زخمی
بھارت میں دولہا اور دلہن والے رس گلے کم پڑنے پر لڑ پڑے، واقعے میں ایک نوجوان ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر آگرہ میں محلہ شیخاں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران رس گلے کم پڑنے پر دولہا اور دلہن والوں میں لڑائی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق رس گلے کم پڑنے کا تنازع دیکھتے ہی دیکھتے سنگین نوعیت اختیار کرگیا، اس دوران ایک شخص نے 22 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا، جسے انتہائی شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق لڑائی کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے نوجوان کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔