میشا شفیع کی کئی سال بعد اداکاری کے میدان میں واپسی
پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع اسٹینڈ اپ کامیڈین حسن منہاج اور امریکن ایکٹر ایلیشیا سلوراسٹون (Alicia Silverstone) کے ساتھ جلد نئی فلم میں دکھائی دیں گی۔*
فلم Mustache (مونچھیں) سچے واقعات پر مبنی سوانح حیات ہے۔ فلم میں میشا شفیع ایک ماں کا کردار نبھاتی دکھائی دیں گی، فلم Mustache کی کہانی ایک 13 سالہ لڑکے، الیاس کی ہے جو کیلیفورنیا کے ایک اسکول میں تعلیم حاصل کرتا ہے۔ الیاس کو اس کے والدین مونچھیں منڈوانے کی اجازت نہیں دیتے۔
فلم میں رضوان منجی، تیرہ سالہ الیاس کے والد کا کردار ادا کریں گے جبکہ میشا شفیع والدہ کا کردار نبھائیں گی۔ تاہم ایلیشیا سلوراسٹون اور منہاج کے کرداروں کے حوالے سے معلومات نہیں دی گئیں کہ ان کے کردار کیا ہوں گے۔
گلوکارہ میشا شفیع نے اس فلم کے حوالے سے مداحوں کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔
امریکن پاکستانی فلم ’’موستاشے‘‘ جس کی ہدایت دے رہے ہیں فلم میکر عمران جے خان۔ عمران جے خان نے اس سے قبل شارٹس فلمز کی ہدایات دی ہیں، موستاشے ان کی پہلی فیچر فلم ہوگی۔
میشا شفیع کی فلمیں
میشا شفیع اس سے قبل 3 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
2012ء میں The Reluctant Fundamentalist فلم کو پیش کیا گیا، اس فلم میں میشا شفیع نے بینا کا کردار ادا کیا تھا۔
2013ء میں پیش کی جانیوالی پاکستان کی کامیاب ترین فلم To Strike وار میں میشا شفیع نے لکشمی کا کردار نبھایا۔
2013ء میں ہی میشا نے بھارتی فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں پری ذات کا کردار ادا کیا۔
منہاج حسن او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے مشہور شو Patriot Act with Hasan Minhaj میں پرفارم کرچکے ہیں۔ جن کا شو بے حد مقبول ہوا۔