غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن ہم غدار اور سازشی نہیں، فوجی ترجمان

30، 35 سال نوکری کے بعد کوئی غداری کا طوق لیکر نہیں جانا چاہتا، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے ہم سے غلطیاں ضرور ہوئیں لیکن ہم غداراور سازشی نہیں ہوسکتے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا اگر ہم سے ماضی میں غلطی ہوئی ہیں تو 20 سال سے اپنے خون سے دھورہے ہیں، یہ آپ کی فوج ہے، 30، 35 سال وردی پہن کر کوئی غداری کا طوق لٹکاکر گھر نہیں جانا چاہتا، ہم کمزور ہوسکتے ہیں، غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن غدار اور سازشی نہیں، اس چیز کا ادراک سب کو کرنا ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا نیوٹرل اور اے پولیٹیکل جیسے الفاظ کو گالی بنا دیا گیا، اداروں، انکی لیڈرشپ اور آرمی چیف پر بے جا الزام تراشی کی گئی، ہر چیز کو غداری اور رجیم چینج سے لنک کردیا گیا، میڈیا ٹرائل میں فوج کیخلاف بیانیہ کو پروان چڑھایا گیا، آرمی سے سیاسی مداخلت کی توقع کی گئی، جھوٹی خبریں پھیلا کر فوج کو غدار قرار دے کر کٹھہرے میں کھڑا کردیا۔

فوجی ترجمان نے کہا ارشد شریف کئی برس سے اداروں پر تنقید کررہے تھے لیکن اسکے باوجود ہمارے دل میں منفی جذبات تھے نہ ہیں، سائفر ڈرامے کے درمیان جب بھی ہم نے بات کی تو یہی کہاں مفروضات پر سازشوں کے الزامات نہ لگائے جائیں, میری درخواست ہے کہ اداروں پر اعتماد رکھیں، ہم بطورادارہ کبھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے، ایک متحد قوم ہی چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

Pakistan Army

DG ISPR

DG ISI

Tabool ads will show in this div