پاکستان کا دفاع کیوں مضبوط ہے؟ آئی ایس آئی کے سربراہ کا بیان

پاکستان کا دفاع اس لئے مضبوط ہے کیونکہ اس دفاع کی ذمہ داری 22 کروڑ عوام نے خود لی ہے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع اس لئے مضبوط ہے کیونکہ اس دفاع کی ذمہ داری 22 کروڑ عوام نے خود لی ہوئی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کرے ، بھلے وہ رائے مجھ پر تنقید ہی کیوں نہ ہو، آپ ہمارا محاسبہ کیجیے، صبح شام کیجیے لیکن پیمانہ یہ رکھیے کہ میں نے ملک اور قوم کے لیے کیا کیا ہے؟ یہ نہ رکھیے کہ میں نے آپ اور آپ کے ذاتی و سیاسی مفادات کے لئے کچھ کیا ہے یا نہیں، وہ پیمانہ ٹھیک نہیں ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ اگر میں ملک کے لئے کام ٹھیک نہیں کررہا، قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اتر رہا، آپ براہ مہربانی مجھ پر تنقید کریں ، میں بہت خوش اسلوبی سے اپنے کام میں بہتری لاؤں گا۔

آرمی چیف کو مدت ملازمت کتنی توسیع کی پیشکش ہوئی

ڈی جی آئی ایس آئی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، پاکستان کے دوستوں اور دشمنوں کا فیصلہ کرنا منتخب جمہوری حکومتوں کا کام ہے، ادارہ، فوج، آئی ایس آئی کا کام ہے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اپنا تجزیہ اور تبصرہ حکومت کے سامنے رکھے، فیصلہ ان کا ہے۔

میر جعفر، میر صادق، غدار، نیوٹرل اور جانور کیوں کہا جارہا ہے؟

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے مزید کہا کہ پاکستان کے جو بیرونی اور اندرونی خطرات ہیں، خدشات ہیں، ان پر ایک سیر حاصل بحث ضرور ہوسکتی ہے کسی اور نشست میں، لیکن سر دست آپ کو یہ بتادوں کہ پاکستان کو الحمدللہ بیرونی خطرات سے عدم تحفظ یا خطرہ نہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے کیونکہ ہمارے پاس ایٹمی قوت ہے، صرف یہ وجہ بھی نہیں ہے کہ پاکستان کی فوج بہت بہادر اور مضبوط ہے، پاکستان کا دفاع اس لئے مضبوط ہے کیونکہ اس دفاع کی ذمہ داری 22 کروڑ عوام نے خود لی ہوئی ہے، جو اس ملک پر اپنی جان قربان کرنے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

Pakistan Army

DG ISPR

DG ISI

Tabool ads will show in this div