دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے کن 2 بھارتی فلموں کے بزنس پیچھے چھوڑ دیا ؟
پاکستان کی میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ، فلم نےشمالی امریکہ کے سینما گھروں میں بھی بہت اچھا بزنس کیا۔ بالی وڈ کی دو فلموں کے پہلے دن کے بزنس دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے کم رہا۔
پاکستان کی میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے شمالی امریکہ میں نمائش کے تیرہویں روز بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ شمالی امریکہ کی 90 اسکرینوں پر1 کروڑ 24 لاکھ سے زائد کا برنس کیا ۔
جبکہ بالی وڈ کی 2 نئی فلموں کو دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے برعکس زیادہ اسکرین ملیں ۔ اجے دیوگن اور سدھارت ملہوترا کی فلم تھنک گاڈ (Thank God) نے پہلے دن 88 لاکھ روپے کا بزنس کیا ، جبکہ اس فلم کو 228 اسکرینوں پر دیکھایا گیا ۔
اکشے کمار کی فلم رام ستو( Ram Setu ) کو فلم کی نمائش کے پہلے روز شمالی امریکہ میں 354 اسکرینوں پر دیکھایا گیا ، جبکہ اس فلم نے پہلے دن مجموعی طور پر 1 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ۔
اگر برطانیہ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے باکس آفس بزنس کو دیکھا جائے تو اس فلم کو نمائش کے 13 ویں روز 56 اسکرینوں پر دیکھایا گیا جبکہ اس فلم نے 1 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ۔
تھنک گاڈ فلم کو 83 اسکرینوں پر دیکھایا گیا ، اس فلم نے صرف 42 لاکھ کا بزنس کیا۔
رام ستو کو 95 اسکرین پر دیکھایا گیا ، جبکہ رام سیتو نے نمائش کے پہلے روز 36 لاکھ کا باکس آفس پر بزنس کیا۔