بالی ووڈ پروڈیوسر نے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑے جانے پر بیوی کو گاڑی سے کچل دیا
بالی ووڈ پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے دوسرے خاتون سے پکڑے جانے پر اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 19 اکتوبر کی رات ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع عمارت کی کارپارکنگ میں ایک گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تھا۔ وہاں موجود ایک شخص نے خاتون کو بچالیا جب کہ کچلنے والا شخص گاڑی لے کر بھاگ گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ بالی ووڈ فلم ساز کمل کشور مشرا کے خلاف درج کرلیا ہے جب کہ گاڑی سے کچلی جانے والی خاتون ان کی اہلیہ ہیں۔
پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کہا ہے کہ کمل کشور مشرا اپنی کار میں ایک اور خاتون کے ساتھ پارکنگ میں موجود تھے جب ان کی بیوی اسے ڈھونڈتی ہوئی موقع پر پہنچی۔ کمل کشور مشرا نے اپنی بیوی کو اپنی کار سے ٹکر مار دی تاکہ موقع سے فرار ہوسکے۔
کمل کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا پولیس کا کہنا ہے کہ بالکی ووڈ فلم ساز کی تلاش جاری ہے جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
کمل کشور مشرا کی قابل ذکر فلموں میں بھوتیاپا، دیہاتی ڈسکو اور شرما جی کی لگ گئی شامل ہیں۔