اداکارہ کومل عزیز کا لڑکیوں کے نام اہم پیغام

کومل عزیز نے اپنی تمام خواتین مداحوں کیلئے پیغام جاری کیا

ادکارہ کومل عزیز نے لڑکیوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا ہے کہ ڈگری حاصل کریں، شاندار کیریئر بنائیں اور تھوڑی جمع پونجی رکھیں۔

پاکستانی معروف اداکارہ کومل عزیز خواتین اور لڑکیوں کیلئے کافی فکرمند رہتی ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ ہم سب کو بہترین ہمسفر ملے، مگر براہ کرم پہلے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کیجئے، ایک شاندار قسم کا پیشہ ورانہ کیریئر بنائیے اور تھوڑی جمع پونجی بھی رکھیے۔

ایک طرف ان کے اس پیغام کو اکثر مداحوں نے ناصرف سراہا بلکہ اس بات کی تائید کرتے ہوئے اس سے متفق بھی دکھائی دیئے۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے اپنی رائے اور سوال شئیر کئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان سبھی چیزوں کے باجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے، اس کی وجہ عورت نہیں بلکہ مرد اس چیز کا ذمہ دار ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سارہ انعام کے ساتھ با اختیار ہونے کے باوجود برا ہوا، صحیح وقت ہے کہ بچوں کی پرورش میں یہ باتیں شامل کی جانی چاہئیں کہ وہ جس کسی سے بھی شادی کریں سو بار سوچ سمجھ کر کریں۔ اسے شادی سے پہلے سوال پوچھنے کی اجازت ملنی چاہئے تاکہ سامنے والے کی ذہنی سطح کا اندازہ لگایا جاسکے آخر کار یہی اہم ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عورتیں اپنا انتخاب اپنے حالات کے مطابق کرتی ہیں۔

Pakistani actress

Pakistani drama

komal aziz

PAKISTAN SHOWBIZ

Samaa lifestyle

M.Hanif Oct 27, 2022 09:52am
پاکستانی معروف اداکارہ کومل عزیز خواتین اور لڑکیوں کیلئے کافی فکرمند رہتی ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی ہے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ ہم سب کو بہترین ہمسفر ملے، مگر براہ کرم پہلے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کیجئے، ایک شاندار قسم کا پیشہ ورانہ کیریئر بنائیے اور تھوڑی جمع پونجی بھی رکھیے۔ ایک طرف ان کے اس پیغام کو اکثر مداحوں نے ناصرف سراہا بلکہ اس بات کی تائید کرتے ہوئے اس سے متفق بھی دکھائی دیئے۔ دوسری جانب کچھ صارفین نے اپنی رائے اور سوال شئیر کئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان سبھی چیزوں کے باجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے، اس کی وجہ عورت نہیں بلکہ مرد اس چیز کا ذمہ دار ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ سارہ انعام کے ساتھ با اختیار ہونے کے باوجود برا ہوا، صحیح وقت ہے کہ بچوں کی پرورش میں یہ باتیں شامل کی جانی چاہئیں کہ وہ جس کسی سے بھی شادی کریں سو بار سوچ سمجھ کر کریں۔ اسے شادی سے پہلے سوال پوچھنے کی اجازت ملنی چاہئے تاکہ سامنے والے کی ذہنی سطح کا اندازہ لگایا جاسکے آخر کار یہی اہم ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ عورتیں اپنا انتخاب اپنے حالات کے مطابق کرتی ہیں۔ PAKISTANI ACTRESS PAKISTANI DRAMA KOMAL AZIZ PAKISTAN SHOWBIZ SAMAA LIFESTYLE FaceBook Twitter Linkedin WhatsApp
Tabool ads will show in this div