وزیراعلیٰ پنجاب کا پارٹی سیکرٹریٹ سرکاری خرچہ پر چلانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق کا ڈیوس روڈ سیکرٹریٹ وزیراعلیٰ کیمپ آفس مقرر، دستاویز

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے اقرباء پروری میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ق کا ڈیوس روڈ سیکرٹریٹ وزیراعلیٰ کیمپ آفس مقرر کر دیا گیا۔ پارٹی دفتر کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کیمپ آفس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ آفس کی آڑ میں پارٹی دفتر کے تمام اخراجات سرکاری خزانے سے ادا ہوں گے۔

cm punjab

PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div