لاہور: لاپتہ5 سالہ بچے کی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد

بادامی باغ پولیس نے آج اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا

لاہور سے اغوا کیے گئے 5 سالہ بچے کی لاش ریلوے پٹری سے مل گئی۔ پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔

کم سن بچوں کا تحفظ پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا۔ پولیس کے تمام تردعوؤں کے باوجود بچوں کے اغوا کے واقعات نہ رک سکے۔ گذشتہ روز بادامی باغ سے اغوا کئے گئے پانچ سالہ بچے کی لاش گھر کے قریب ریلوے ٹریک سے مل گئی۔

بچہ گھر سے بڑے بھائی کے پیچھے گیا لیکن وآپس نہ آیا،بادامی باغ پولیس نےوالد کی مدعیت مِں اغواء کا مقدمہ درج کیا۔آج صبح اس کی لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق بچے کوزیادتی کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ، ریکارڈ یافتہ اورمشتبہ افراد کی نشاندہی پر تفتیش کی جارہی ہے ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

LAHORE POLICE

RAPE CASE

Tabool ads will show in this div