عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے، نواز شریف

عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں، سابق وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے 28 اکتوبر کو لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے۔

قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ،توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔

Nawaz Sharif

PTI

Tabool ads will show in this div