ٹی 20 ورلڈ کپ؛ بارش نے انگلینڈ کو جیتی بازی ہروادی

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئر لینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئر لینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرادیا۔

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بارش کی وجہ سے ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے۔

بدھ کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 12ویں نمبر پر موجود آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا۔

میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئرلینڈ کی پوری ٹیم 20ویں اوور کی دوسری گیند پر 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات خراب رہی اور 29 رنز پر 3 وکٹیں گنوادیں۔

انگلینڈ کے دونوں اوپنرز صرف 14 رنز کا اضافہ کر سکے۔ کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ ایلکس ہیلز نے ایک چوکے کی مدد سے 5 گیندوں پر 7 رنز بنائے۔ دونوں وکٹیں جوشوا لٹل کے حصے میں آئیں۔

انگلینڈ نے 14.3 اوورز میں 105 رنز بنائے تھے اور اس کی 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔ معین علی 24 اور لیام لیونگسٹون ایک رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔

5 وکٹیں گنوانے کے بعد بھی یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ انگلینڈ اسکور کا تعاقب کرے گا، کیونکہ معین علی بڑے شاٹس لگا رہے تھے، لیکن بارش نے کھیل خراب کر دیا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کی بنیاد پر ہوا اور انگلینڈ کے خلاف آئرلینڈ کو 5 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

کرکٹ

England Cricket Team

ICC T20 WORLD CUP 2022

Tabool ads will show in this div