بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جاں بحق افراد وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹرائلز لینے کے بعد کوئٹہ واپس آرہے تھے

قلات میں مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قلات میں غوث آباد جان ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافرکوچ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، واقعے کےبعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے ، جن کی شناخت مجاہد اسلام ،میر علی کرد ،امتیاز شاہ اور عبدالرحیم درانی کے نام سے ہوئی ہے۔

ٹریفک حادثے میں مرنے والے چاروں افراد کا تعلق بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سے تھا ، مرحومین وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی کے ٹرائلز لینے کے بعد خضدار سے کوئٹہ وآپس آرہے تھے ۔

بلوچستان

TRAFFIC ACCIDENT

Pakistan Hockey

Tabool ads will show in this div