گورنر سندھ کی صدر ایف پی سی سی آئی کو اعزازی وزیر مملکت بنانے کی تجویز
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر کو اعزازی وزیرمملکت مقرر کرنےکی تجویز دے دی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک میں بزنس کمیونٹی کےسربراہان کووزیر کی حیثیت دی جاتی ہے ،ان کی تجویز ہے کہ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدر کو اعزازی وزیر مملکت مقرر کیا جائے۔
خط میں گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ صدر ایف پی سی سی آئی کو اعزازی وزیر مملکت بنانے سے سےبزنس کمیونٹی کےاعتماد میں اضافہ ہوگا، کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان خلیج دور ہوگی۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تجویز پر عمل سے تجارتی پالیسیوں کی تیاری میں بزنس کمیونٹی کی بھرپور شرکت یقینی اور کاروباری برادری خود اعتمادی سے کام کرے گی۔