لاہور: شادی سے انکار پر نوجوان لڑکی کو آگ لگادی گئی

واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار،پولیس

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں شادی سے انکار پر ایک نوجوان نے خاتون پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ متاثرہ لڑکی کی اپنے پھوپھی زاد سے 3 سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم والدین کو لڑکے کا چال چلن درست نہ لگا تو شادی سے انکار کردیا۔ ملزم نے آج مبینہ طور پر رنجش کے باعث لڑکی کو نشانہ بنایا۔

ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کا جسم 80 فیصد تک جھلس چکا ہے- جناح اسپتال میں زیر علاج کرن کی حالت تشویشناک ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم نے رشتہ توڑنے پر آگ لگائی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم خرم سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

street crime

LAHORE POLICE

Tabool ads will show in this div