گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، پولیس پر ملزمان کا حملہ، 7 اہلکار زخمی

پولیس اور رینجرز کے مشترکہ چھاپے میں 3 ملزمان گرفتار، مالک فرار
Oct 24, 2022

ٹھٹھہ میں گٹکا بنانے والی فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مارا، جہاں کچھ لوگوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا، 7 اہلکار زخمی ہوئے، تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مالک فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو کے مطابق گاؤں غلام محمد بروہی میں گٹکا تیار کرنیوالی بڑی فیکٹری پر ریپڈ رسپانس فورس نے کراچی، حیدرآباد پولیس اور رینجرز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا، جہاں 3 ملزمان آصف بروہی، مہر اللہ بروہی اور ارشاد علی بروہی کو گرفتار کرلیا گیا، فیکٹری مالک فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران چالیس بوری چھالیہ، 125 پیکٹ زعفرانی تمباکو، ایک بوری تمباکو، 400 پیکٹ ماوا اور گٹکے میں استعمال ہونیوالا 3 لیٹر تیزاب قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران علاقہ مکینوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ کے مطابق پولیس نے ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ اور پولیس مقابلے کے 2 مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Karachi Police

Thatha

Tabool ads will show in this div