کراچی میں 10 سالہ سیلاب متاثرہ بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی

کار سوار افراد نے بیٹی کو اغوا کیا، والدہ کا پولیس کو بیان

کراچی میں 10 سالہ سیلاب متاثرہ بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بچی کی والدہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ کلفٹن میں ڈالمین شاپنگ مال کے قریب کار سوار افراد نے بیٹی کو اغوا کیا، بچی واپس آئی تو اسکی حالت خراب تھی اور خون بہہ رہا تھا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق کردی، پولیس سرجن نے بتایا کہ بچی کو علاج معالجے کے غرض سے اس کی والدہ صبح ساڑھے چھ بجے اسپتال لیکر آئی تھیں۔ ایمرجنسی میں جب بچی کو لایا گیا تو وہ بیہوش تھی اور اس کے جسم سے بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا جس کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر لے کر جایا گیا۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ بچی کہ والدہ نے بتایا کہ بچی گزشتہ شب 12 بجے غائب ہوئی تھی اور رات ڈھائی بجے مزار کے پاس بیہوشی کی حالت میں ملی۔

دوسری جانب ایس پی کلفٹن ڈویژن احمد فیصل چوہدری نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے میڈیکو لیگل سیکشن نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک خاتون اپنی بچی کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال لائی تھی جس کا طبی معائنہ کیا گیا تو شک ہوا کہ شاید بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر خاتون میڈیکو لیگل افسر کی خدمات حاصل کی گئیں۔

فیصل احمد چوہدری کے مطابق پولیس میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ کی مدد سے تفتیش کر رہی ہے، پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کا بیان قلمبند کرلیا ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق ضلع شکارپور سے ہے اور وہ سیلاب کے دوران کراچی آ کر عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے پاس فٹ پاتھ پر گزر بسر کر رہے ہیں۔

Minor Girl Rape

تبولا

Tabool ads will show in this div
Jenni Feliciano Oct 25, 2022 03:36am
Where are you?

تبولا

Tabool ads will show in this div