اروشی روتیلا کیوں رنجیدہ ہیں؟

اروشی روتیلا نے آسٹریلیا چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔
Oct 24, 2022

بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں کرکٹرریشبھ پنت کی غیر موجودگی سے دل برداشتہ ہو کر آسڑیلیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سنسنی خیز میچ پاک بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ہوائی جہاز میں بیٹھنے کی تصاویر شیئر کیں۔

کیپشن میں لکھا آسٹریلیا چھوڑنے سے میرا دل ٹوٹے گا لیکن اب آگے بڑھنے کا وقت ہے ۔

اروشی روتیلا کے پوسٹ کرتے ہی ان کی پوسٹ وائرل ہوگئی اور پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک تبصرہ کرنے والے نے لکھا کہ بیک ٹو انڈیا کیوں کہ آر پی بھائی تو کھیل نہیں رہے ۔

دوسرے نے لکھا رشبھ پنت کے ساتھ گھومنے گئی ہیں کیا وہ بھی نہیں دیکھے آج ؟

 ۔
۔

ایک اور صارف نے لکھا اب انڈیا تو جیت گیا ۔ آپ نے انڈیا کو جیتنے سے نہیں روک دیا…. ہاہاہا

 ۔
۔

واضع رہے کہ اروشی پچھلے ایک مہینے سے مسلسل آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بن رہی ہیں۔ ایران میں خواتین کی حمایت میں بال کٹوانے سے لے کر پرانی ویڈیوز تک سوشل میڈیا صارفین ان کے ہر عمل پر ٹرولنگ کر رہے ہیں۔

T20WorldCup

urvashi rautela

ICC T20 WORLD CUP 2022

Samaa lifestyle

RISHAB PANT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div