’’جنہیں مجھ سے تکلیف پہنچی وہ اسی قابل تھے‘‘
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر مخالفین پر پھر سے نشانہ بناڈالا
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ اس سال جنہیں مجھ سے تکلیف پہنچی انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ وہ اسی قابل تھے۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔
کنگنا رناوت نے یہ پوسٹ ان لوگوں کے لیے لکھی ہے جو انہیں ناپسند کرتے ہیں۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ میں ان تمام لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں جنہیں میں نے اس سال تکلیف دی کہ آپ اس کے مستحق تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل کنگنا رناوت نے ایک پارٹی میں شرکت کی تھی، جس میں کرن جوہر اور تاپسی پنو بھی مدعو تھے۔
کرن جوہر اور تاپسی پنو سے کنگنا رناوت کے اختلافات کسی سے ڈھکے چھہے نہیں، سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کنگنا کی تازہ پوسٹ بھی ان ہی لوگوں کے لئے ہے۔