کیا ماہرہ خان اوور ایکٹر ہیں؟

فلم میں پنجابی نہ بول سکنے پر ماہرہ خان کو تنقید کا سامنا

ماہرہ خان نے فلم میں پنجابی بولنے کی مشکلات کے باوجود مہارت سے پنجابی بولنے کا دعوی کیا تھا جس پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں بہترین لہجے کے ساتھ پنجابی بولنے کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں فلم میں پنجابی بولنے پرمشکلات کا سامنا رہا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ انہیں متعدد الفاظ کی ادائیگی میں مشکل پیش آئی۔

مداحوں کو پنجابی کے بارے میں ماہرہ خان کا بیان پسند نہیں آیا۔

کسی نے ان کے نوجوانوں کی طرح بات کرنے کے انداز پر تنقید کی تو کسی نے ان کی اداکاری کو بےکار قرار دے کر اوور ریٹڈ کہہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا سادہ پنجابی بولنے میں وہ کتنی خوشی سے اپنی مشکلات پر ڈینگیں مار رہی ہیں اور یہ افسوسناک ہے کہ ماہرہ خوشی سے یہ اعلان کر رہی ہیں کہ وہ پنجابی نہیں بول سکتی۔

ایک نے لکھا فلم بہت اچھی تھی لیکن دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں پنجابی ڈائیلاگ ڈلیوری ناکام رہی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک پنجابی فلم کے مرکزی کرداروں میں تمام خانز کو کاسٹ کیا گیا۔

مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کے بجائے اداکارہ صبا قمر کوکاسٹ کرنے کی بھی تجویز دی گئی جن کو پنجابی بولنے پر مہارت حاصل ہے.

Mahira Khan

Pakistani cinema

Pakistani actress

samaa movies

THE LEGEND OF MOLA JUTT

Samaa lifestyle

PAKISTANI SHOWBIZ

Tabool ads will show in this div