رنویر سنگھ کھلنائیک کے ری میک کے لیے نامناسب قرار
بالی وڈ اسٹار سنجے دت نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ رنویر سنگھ انکی مقبول ترین فلم کھلنائیک کے ری میک میں اداکاری کریں ، کیونکہ وہ برہنہ فوٹو شوٹز کرواتے ہیں۔
کیس تو بنتا ہے کامیڈی شو میں سنجے دت مہمان بنے ، تو شو کے میزبان نے انہیں کٹہرے میں بیٹھایا اوران سے سوالات پوچھے ۔ شو کے میزبان اور بالی وڈ کے مشہور اداکار رتیش دیشمکھ نے سنجو بابا سے سوال کیا کہ اگر ان کی مشہورفلم کھلنائیک کا ری میک ہو تو آپ کے خیال میں کس اداکار کو کاسٹ نہیں کرنا چاہیے ۔ رتیش نے تین آپشن بھی دئے جن میں رنویر سنگھ ، رنبیر کپور اور ویکی کوشال شامل تھے ۔
سنجے دت نے ہنس کر کہا کہ رنویر سنگھ کو یہ کردار نہیں ملنا چاہیے کیونکہ
وہ کپڑے نہیں پہنتے ۔۔
سنجے دت نے رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ پر مزاحیہ اندازمیں ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنا جواب دیا ۔
ایک امریکی میگزین کے لیے بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے برہنہ فوٹو شوٹ کیا تھا ، جس پر خاصے تبصرے بھی کیے گئے ۔ اسی حوالے سے بھارتی پولیس سے بھی اسی حوالے سے شکایت کی گئی ۔ جس پر بالی وڈ ایکٹر اور دیپیکا پاوڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ نے کہا کہ برہنہ فوٹو شوٹ میں ان کے چہرے کو نکول مہتا سے تبدیل کیا گیا ۔
سنجے دت کی فلم کھلنائیک 1993 میں پیش کی گئی ، یہ فلم ہندی سینما کی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی ۔ اس فلم میں جیکی شرف اور مادھوری ڈکشت نے بھی سنجے دت کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔