سلمان خان کے مداحوں کے لیے بُری خبر

بگ باس 16 کی میزبانی بھی کرن جوہر کو مل گئی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب ٹی وی شو بگ باس 16 کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈینگی ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے سلمان کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے سلمان خان اگلے چند ہفتوں تک بگ باس 16 کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔

سلمان خان نے خود کرن جوہر کو بگ باس 16 کی میزبانی پر آمادہ کیا ہے۔ سلمان خان کے مکمل صحت یاب ہونے تک کرن جوہر بگ باس 16 کی چند اقساط کی میزبانی کریں گے۔

اس حوالے سے بگ باس 16 کو نشر کرنے والے چینل نے کرن جوہر کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔

کرن جوہر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بگ باس کی میزبانی کر چکے ہیں اور انہیں کافی سراہا گیا تھا۔

سلمان خان اپنی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے لیکن اب خرابی صحت کے باعث وہ فلم کی شوٹنگ سے دور رہیں گے۔

بھارتی میڈیا نے سلمان خان کے قریبی دوست کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈینگی کی وجہ سے سلمان گزشتہ کئی روز سے کسی بالی ووڈ پارٹی یا دیوالی کی تقریب میں نظر نہیں آئے لیکن اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وہ 25 اکتوبر کے بعد اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی، کسی کی جان کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

Bollywood

Salman Khan

Samaa lifestyle

Tabool ads will show in this div