توشہ خانہ کیس؛ عمران خان تاحیات نااہلی سے بچ گئے

تمام ارکان کا فیصلے پر اتفاق ہے، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو توشہ خان ریفرنس میں نااہل قرار دے دیا، تاہم پی ٹی آئی چیئرمین تاحیات نااہلی سے بچ گئے۔**

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس پر فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے توشہ خانہ ريفرنس کے فیصلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا، تاہم عمران خان کو تاحیات نااہل نہیں کیا گیا۔

عمران خان کے وکيل نے الیکشن کمیشن پوليس کی جانب سے بدسلوکی کی شکايت کی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بدتہذیبی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ تمام ارکان کا فیصلے پر اتفاق ہے۔ جب کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب پائے گئے، عمران خان کو آرٹیکل 163 پی کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔

IMRAN KHAN

TOSHA KHANA

Tabool ads will show in this div