توشہ خانہ کیس سے متعلق پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو لیک

فیصلہ عمران خان کے حق ميں آيا تو ٹھيک اور ورنہ احتجاج، پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو لیک

توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلے پر کارکنوں کو پرتشدد احتجاج کے لئے اکسارہے ہیں۔

لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں پرويز خٹک کہتے ہیں کہ ’’پرویز خٹک بات کررہا ہوں، تمام دوستوں کو اطلاع دی جاتی ہے، چاہے وہ تنظیمیں ہوں،ایم پی ایز ہوں یا ایم این ایز ہوں،‘‘

پرویز خٹک کہتے ہیں کہ ’’جتنے بھی کارکن ہے سب کو یہ اطلاع ہے کہ کل توشہ خانہ کا فیصلہ آرہا ہے، اگر فیصلہ ٹھیک رہا تو اچھی بات ہے‘‘۔

سابق وفاقی وزیر مزید کہتے ہیں کہ ’’اگر فیصلہ خلاف آتا ہے تو تمام ضلعوں میں احتجاج کرنا ہے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، یہ ہدایت ہے کہ ہر ضلع میں احتجاج ہوگا۔‘‘

پرویز خٹک کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ ’’ایک موثر احتجاج ہونا چاہیے، تقریباً تمام راستے وغیرہ بند ہونے چاہیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ پی ٹی آئی ایک پاور ہے۔‘‘

PTI

TOSHA KHANA

AUDIO LEAKS

pervaiz khatak

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div