ایف آئی اے نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو طلب کرلیا

عمران خان اور اعظم خان کی سائفر کے حوالے سے آڈیو لیک کا معاملہ

سائفر کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کی طرف سے عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری کو سائفر تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے نوٹس میں اعظم خان کو 25 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے زونل ڈائریکٹر کی سربراہی میں قائم 5 رکنی ٹیم سائفر کے حوالے سے اعظم خان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ انکوائری ٹیم میں ایڈٰیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد پانچ اکتوبر کو تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایف آئی اے کی رپورٹ وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔

fia

Azam Khan

AUDIO LEAKS

Tabool ads will show in this div