علی ظفر کا اہلیہ سے شاعرانہ انداز میں اظہار محبت
علی ظفر نے اپنی اہلیہ عائشہ فضلی سے شاعرانہ انداز میں اظہار محبت کیا ہے۔
گلوکار اور اداکار علی ظفر سوشل میدیا پر خاصے فعال ہیں، عوام میں مقبول تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وہ صرف اپنی فنکارانہ زندگی ہی سے متعلق چیزیں شیئر نہیں کرتے بلکہ اپنی ذاتی زندگی کو بھی لوگوں کے سامانے لاتے ہیں۔
علی ظفر اورعائشہ فضلی کی شادی کو کئی سال بیت گئے ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر اپنی شریک حیات کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
علی ظفر نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے اور ساتھ ہی معروف صوفی شاعت مولانا جلال الدین رومی کے کلام کا انگریزی ترجمہ بھی تحریر کیا ہے۔
مداح ان کی تصویر کے ساتھ ساتھ شاعری کی بھی خوب داد دے رہے ہیں۔
ایک طرف مداح جہاں اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں وہاں دوسری جانب کچھ دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔