اداکار فیروز خان کے اپنے بیٹے پر تشدد کے ثبوت عدالت میں پیش
اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ نے اپنے بیٹے پر تشدد کے ثبوت عدالت میں پیش کردیئے۔
کراچی کی مقامی عدالت میں اداکارفیروزخان کی بچوں سےملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت علیزہ نے فیروز خان کی جانب سے تشددکے شواہد عدالت میں پیش کردیے۔
علیزہ کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ فیروز خان کے تشددسے بیٹا سلطان بھی زخمی ہوا تھا، جب وہ تھانےگئی تو فیروز خان اور اس کے خاندان نے فون پر اسے دھمکیاں دیں۔
عدالت نے بچوں کے اخراجات اور ان کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔
فیروز خان اور علیزہ کے درمیان رواں برس ہی علیحدگی ہوئی ہے۔ علیزہ نے الزام لگایا تھا کہ فیروز خان کے جسمانی اور ذہنی تشدد سے تنگ آچکی ہیں۔ اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے وہ یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئیں۔