اداکارہ عروہ حسین کا فلم سازی کا تجربہ کیسا رہا؟

ٹچ بٹن ایسے وقت میں ریلیز ہورہی ہے جب سنیما گھر ایک بار پھر آباد ہورہے ہیں، عروہ حسین

اداکارہ عروہ حسین کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنی فلم ٹچِ بٹن سے بہت کچھ سیکھا ہے اور کوشش کی ہے کہ بہتر چیز ناظرین تک پہنچے۔

اداکارہ عروہ حسین نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کے دوران پاکستانی ڈراما اور شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنی فلم ٹِچ بٹن کے حوالے سے تجربے سے آگاہ کیا۔

عروہ حسین کا کہنا تھا کہ ٹِچ بٹن کی شوٹنگ کا 2019 میں کیا گیا لیکن پھر کورونا وبا کی وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا جاسکا جو کہ اب ریلیز ہونے جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر کے طور پر آپ کو سبھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ کوئی چیز دسترس سے باہر نہیں ہوتی۔ سبھی کام کرتے کرتے بہت کچھ سیکھا اور کئی چیزوں کا تجربہ ہوا ہے۔

عروہ حسین نے کہا کہ وہ فلم کی ٹیم کے حوالے سے خود کو بے حد خوش قسمت سمجھتی ہیں کیونکہ ٹیم سے بھی انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ٹیم ہی کی بدولت یہ فلم ممکن ہوپائی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم کے حوالے سے کافی پُرجوش ہیں۔ فلم پر کافی محنت کے ساتھ ساتھ کوشش کی گئی ہے کہ بہتر چیز ناظرین تک پہنچے اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ ناظرین اس فلم کو دیکھ کر اپنی آراء ضرور شئیر کریں کہ انہیں یہ فلم کیسی لگی۔

عروہ حسین نے کہا کہ فلم 11 نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے، ہم اپنی فلم ایک ایسے وقت میں ریلیز کرنے پر بے حد پرجوش ہیں جب سنیما گھر ایک بار پھر سے آباد ہورہے ہیں کیونکہ یہ سنیما کا سنہرا وقت ہے ۔

Pakistani cinema

Urwa Hocane

Urwa Hussain

Tich button

samaa movies

Samaa lifestyle

PAKISTANI SHOWBIZ

ٹِچ بٹن

Tabool ads will show in this div