عمران خان کا آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

حکومت اور متعلقہ ادارے مزید آڈیوز کی ریلیز کو روکیں، عمران خان کی استدعا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، جب کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرا کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

درخواست میں داخلہ ، دفاع ، آئی ٹی اور اطلاعات کی وزارتوں کے علاوہ آئی بی ، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ حکام کو حکم دیا جائے کہ وہ مزید آڈیوز کی ریلیز کو روکیں۔

IMRAN KHAN

SUPREME COURT OF PAKISTAN

AUDIO LEAKS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div