الوارجن نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا
فلمی شائقین کو تیلگو سپراسٹار الوارجن کی نئی آنے والی پشپا 2 کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ پشپا 2 کا شمار اگلے برس کی The Most Awaited Film میں ہوگیا ۔ 2023 میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اور سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
تیلگو فلموں کے سپر اسٹار الوارجن ، جن کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ گذشتہ برس الوارجن کی فلم پشپا نمائش کے لیے پیش کی گئی ۔ اس فلم نے کامیانی کے ریکارڈز توڑ ڈالے ، ہندی ڈب کے ساتھ بھی پشپا نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ۔ جس کے بعد اس فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا گیا ۔
پشپا 2 فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کرنے لگے ہیں ۔ اس فلم کا شمار بھارت کی The Most Awaited Film Of 2023 میں کیا جارہا ہے ۔ بھارتی سینما رپورٹس کے مطابق پشپا 2 نے اگلے برس شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔
پٹھان(Pathaan) فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پاڈوکون اور جان ابراہیم اسکرین شیئر کریں گے ۔
جبکہ کچھ دن قبل ہی بالی وڈ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ٹائیگر 3 کی ریلیز ڈیٹ کو نومبر تک کے لیے بڑھا دیا گیا۔