سونا ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ روپے فی تولہ سے بڑھ گیا

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 50 ہزار 400 روپے کا ہوگیا

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 1635 ڈالر فی اونس پوگیا۔

عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

جمعرات کو ایک تولہ سونا 1350 مہنگا ہوکر ایک لاکھ 50 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1158 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 944 روپے ہوگئی۔

سونے کے برعکس چاندی کے دام کسی بھی اتار چڑھاؤ کے بغیر 1590 روپے فی تولہ پر برقرار رہے۔

Gold rates

gold prices

Tabool ads will show in this div