فلم ٹِچ بٹن کی تقریب میں سونیا حسین اورفیروز خان کیوں نظر نہ آئے؟

پاکستانی فلم ٹِچ بٹن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
Oct 19, 2022

پاکستانی فلم ٹچ بٹن11 نومبر کو سینما گھروں میں رنمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ فلم کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب میں ٹچ بٹن میں مرکزی کردار نبھانے والے فنکار سونیا حسین اور فیروز خان نے شرکت نہیں کی۔

پاکستانی فلم ٹِچ بٹن کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے۔ فلم کو پنجاب اور ترکی کی لوکیشن میں عکس بند کیا گیا ۔

قاسم علی مرید کی ہدایت کاری پر مبنی ہے ۔ اس فلم میں عروہ حسین نے بطور پروڈیوسر ڈیبیو کیا ۔ ٹچ بٹن میں فرحان سعید، فیروز خان ، سونیا حسین اور ایمان علی نے مرکزی کردار ادا کیے۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی رنگا رنگ تقریب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد کی گئی۔ جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ سے صرف اداکار فرحان سعید ایمان علی ، سہیل احمد اور علی سکندر نے شرکت کی تاہم مرکزی کردار ادکار فیروز خان اور سونیا حسین منظر سے غائب دکھائی دیے۔

کے دوران فلم کے پروڈیوسر نے بتایا کہ داکارہ سونیا حسین حال ہی میں ہم ایورڈز میں شرکت کرنے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو گئیں تھیں جس کے بعد سے اب تک وہ وہیں ہیں۔

جبکہ اداکار فیروز خان عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ ۔

یہ فلم 11 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Pakistani cinema

Farhan Saeed

Urwa Hussain

Feroze Khan

Upcoming Movie

PAKISTANI SHOWBIZ

Tabool ads will show in this div