فرح خان عرف گوگی نے رانا ثناءاللہ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوادیا

رانا ثناءاللہ کے جھوٹے بیان سے شہرت متاثر ہوئی، نوٹس کا متن

سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف گوگی نے کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو پانچ ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو پانچ ارب روپے کا لیگل نوٹس ارسال کیا ہے۔

فرح خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

نوٹس میں تحریر ہے کہ رانا ثناءاللہ نے الزام لگایا کہ عثمان بزدار کے دور ميں فرح خان نے کرپشن کی، رانا ثناءاللہ کے جھوٹے بیان سے شہرت متاثر ہوئی۔

نوٹس میں متنبہہ کیا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ سات روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Rana sanullah

FARAH KHAN GOGI

Tabool ads will show in this div