پولیو کے خاتمے کے قریب ہیں، دنیا پاکستان کا ساتھ دے، وزیر صحت

درجنوں ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے، عبدالقادر پٹیل
Oct 18, 2022

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے قریب ہیں، دنیا پاکستان کا ساتھ دے، ہمارے درجنوں ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

برلن میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ورلڈ ہلیتھ سمٹ میں پولیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود حکومت نے پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہے، 27 سے زیادہ پولیو ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ الاظہر یونیورسٹی کے شیخ العرب مفتی پروفیسر ڈاکٹر طیب کا فتویٰ پاکستان اور مسلم دنیا کیلئے پیغام ہے کہ بچوں سے صحت کا حق چھنینا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے، ہم پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ہیں، دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہو۔

عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر ترین اقدامات کو یقینی بنارہا ہے۔

دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کیلئے جرمنی نے دو کروڑ 30 لاکھ یورو، سعودی عرب نے ایک کروڑ ڈالر اور بل گیٹس نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر، آسٹریلیا نے 4 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار ڈالر، فرانس نے 5 کروڑ یورو اور کوریا نے 32 لاکھ ڈالرز کا اعلان کیا۔

polio

germany

berlin

un

Tabool ads will show in this div