کوئیک اسٹائل گروپ کا انیل کپور کے ساتھ منفرد ڈانس

مشہور گانے ایک لڑکی کو دیکھا پر پرفارم کیا

مشہور نارویجن ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کی انیل کپور کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کوئیک اسٹائل گروپ نے انیل کپور کے مشہور گانے ایک لڑکی کو دیکھا پر پرفارم کیا جس کی ویڈیو کوئیک اسٹائل نے انسٹاگرام پر شیر کی ہے۔

ویڈیو کو کیپشن دیا گیا کہ ہمیشہ تجربہ کار کی سنو۔

ویڈیو میں ڈانس گروپ کے لڑکوں کو انیل کپور کی مزاحیہ کوریوگرافی کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گروپ کا ایک لڑکا ایک خوبصورت لڑکی کی نقل کرتے ہوئے لڑکوں کے پاس سے گزرتا ہے جسے لڑکے سلومو میں دیکھتے ہیں۔ انیل کپور اپنی نظریں دوسری طرف چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں جنہیں کوئیک اسٹائل گروپ اپنے معروف انداز میں فالو کرتا ہے۔

تفریح سے بھرپور اس پرفارمنس سے یہ گانا واقعی کلاسک اور جدید ورژن کی طرح دکھائی دیا، اس کے علاوہ نارویجن گروپ نے انیل کپور کے گانے یار بنا چین کہاں رے پر بھی ڈانس کیا۔

کوئیک اسٹائل ایک نارویجن ڈانس گروپ ہے جو پچھلے دو مہینوں میں بالی وڈ گانوں پر ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔

Bollywood actor

anil kapoor

Bollywood celebrities

SAMAA MUSIC

Samaa lifestyle

The Quick Style

norwegian dance group

Tabool ads will show in this div