سونا اور بھی مہنگا ہوگیا

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے دام مزید بڑھ گئے

پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 13 ڈالر اضافے سے 1657 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے بھاؤ میں 950 روپے فی تولہ اور 814 روپے فی 10 گرام اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سونے کے نئے بھاؤ ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے فی تولہ اور ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے فی 10 گرام ہوگئے۔

سونے کی قیمتوں کے برعکس چاندی کے بھاؤ 1560 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔

Gold rates

gold prices

Tabool ads will show in this div