’’لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں‘‘
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں، یہ ایک تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزید پزیرائی دے رہے ہیں، عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیز نہیں ملی اب 3 مرلےکی لال حویلی نکال دی ہے۔
شیخ رشید نے کہا لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں، لال حویلی ایک تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔
گزشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کے بھائی کو لال حویلی پر غیر قانونی قبضہ سات دن میں ختم کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا۔
شیخ رشید نے شیخ رشید احمد نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم راولپنڈی کی ماتحت عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے درخواست پر ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔