کراچی میں ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں

شہر قائد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی

کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ کورنگی کی رہائشی خاتون انتقال کرگئی، جس کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی۔ سندھ بھر میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی سے ایک ہلاکت اور 222 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری سے انتقال کرنے والی خاتون کا تعلق ضلع کورنگی سے ہے ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع کورنگی میں سب سے زیادہ 71 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ضلع شرقی میں 44، ضلع وسطی میں 48، ضلع جنوبی میں 11، ضلع ملیر میں 29، ضلع غربی میں 10 اور ضلع کیماڑی میں 9 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

کراچی میں رواں ماہ اب تک 3683 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے جبکہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہزار 163 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں 55، جامشورو میں ایک، مٹیاری میں ایک، ٹھٹھہ میں 2، سجاول میں 2، تھرپارکر سے 3، میرپورخاص میں 16، عمر کوٹ میں 14، قمبر شہداد کوٹ 2، لاڑکانہ ایک، سکھر سے 3، نوشہرو فیروز سے 2 اور شہید بے نظیر آباد میں ڈینگی وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں رواں ماہ اب تک 4 ہزار 918 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال 15 ہزار 72 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 51 ہوچکی ہے۔

سندھ

Dangue

KARACHI DENGUE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div