دی لیجنڈ آف مولا جٹ 70 فیصد سینما اسکرین سے غائب
وجاہت روف نے لکھا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے میں کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں اور ہمارا سینما مررہا ہے۔
پاکستان کے نامورمیوزک اور ڈرامہ ڈائریکٹر وجاہت روف نے ملک کے سینما گھروں میں پاکستانی میگا بجٹ فلم نہ لگنے پر آواز اٹھا دی ۔ وجاہت روف نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ لکھی ۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ 70 فی صد سینما گھروں میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نہ لگ سکی ۔ یہ بہت افسوس اور ظلم کی بات ہے۔ جبکہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں ۔ ہمارا آرٹ اور سینما ہر سکینڈ مرتا جا رہا ہے۔ اسے جلد از جلد ریگیولٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ پھر کہتے ہیں کہ ملک کا سوفٹ امیج کو پروموٹ کرو۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو نمائش کی لیے پیش کی گئی ۔ تاہم دو روز گزر جانے کے باوجود بھی یہ میگا بجٹ فلم ملک کے ستر فی صد سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش نہ کی جاسکی۔