لاہور پولیس نے وفاقی وزیراطلات مریم اورنگزیب کوطلب کرليا
مریم اورنگزیب کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے
گرین ٹاون پولیس نے وفاقی وزیراطلات مریم اورنگزیب کو 18 اکتوبر کے روز طلب کرليا۔
لاہور پولیس نے دہشتگردی مقدمے میں تفتیش کےلیے 18 اکتوبر کو سبزہ زار پولیس اسٹیشن طلب کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کوضابطہ فوجداری کی دفعہ160کےتحت حکم نامہ طلبی جاری کیا گيا۔
مریم اورنگزیب کیخلاف گرین ٹاؤن میں شہری ارشاد الرحمن نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کے لیے مذہب کا استعمال کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔