فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری
چند گھنٹوں میں ہزاروں ویوز، شائقین کو فلم کا بے چینی سے انتظار
فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
منی بیک گارنٹی کامیڈی، ایکشن اور تھرل سے بھرپور ایک پاکستانی فلم ہے جسے فیصل قریشی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکار فواد خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید، وسیم اکرم، کرن ملک، عائشہ عمر اور شنیرا اکرم شامل ہیں۔
ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی فلمی شائقین کو پُرجوش کردیا ہے، چند گھنٹوں میں ہزاروں افراد ٹریلر دیکھ چکے ہیں۔
مداح نا صرف اس کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ اسے پاکستانی فلمی انڈسٹری کیلئے خوش آئند بھی قرار دے رہے ہیں۔
اس فلم کو 13 اپریل 2023ء کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
wasim akram
Pakistani cinema
FAWAD KHAN
Money Back Guarantee
samaa movies
Samaa lifestyle
تبولا
Tabool ads will show in this div