وزیراعظم آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

میڈیا نمائندے وزیراعظم سے سوالات کریں گے

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج بروز جمعہ 14 اکتوبر کی شام 5 بجے اہم پريس کانفرنس کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں وزیراعظم ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر گفتگو کریں گے۔ وزیراعظم سیکا کانفرنس اور سائيڈ لائن ملاقاتوں پر بریف کریں گے۔

پریس کانفرنس میں وزیراعظم مبینہ آڈیو لیکس اور اپنے کیسز سے بریت سے متعلق بھی عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندے وزیراعظم سے مختلف مسائل پر سوالات کریں گے۔ پریس کانفرنس لائیو نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں قازقستان میں سیکا کے اجلاس میں شرکت کی، وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں قائدین کے درمیان جذباتی گفتگو اسلامی اخوت اور بھائی چارے کی مثال بن گئی۔ فلسطین کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔

pm shehbaz sharif

AUDIO LEAKS

CICA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div