حمزہ علی عباسی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تشہیری مہم سے غائب لیکن کیوں؟

حمزہ علی عباسی نے فلم میں نوری نتھ کا مرکزی کردار ادا کیا۔

حمزہ علی عباسی نے لاہور میں ہونے والے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمیئر میں شرکت نہ کرنے کی وجہ اپنی ٹیوٹ میں بتائی۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا رنگا رنگ پریمئر لاہور کے Cue Cinema میں ہوا۔ جس میں فلم کی کاسٹ سمیت شوبز کے چمکتے دمکتے ستاروں نے شرکت کی ۔ فلم میں لولی وڈ اور نئی سینما سے تعلق رکھنے والی شخصیات دیکھائی دیں۔

فواد خان اپنی اہلیہ صدف فواد خان کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر نظر آئے ۔

ماہرہ خان نے فلم میں مکھو جٹنی کا کردار نبھایا ، فلم کے ریڈ کارپٹ پر ماہرہ کے گلیمرس لک کو بھی پسند کیا گیا ۔

فلم میں مکھا نتھ کا کردار ادا کرنے والے گوہر رشید نے پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔

فلم میں لولی وڈ اسٹارز شان شاہد ، ریشم اور خلیل الرحمن قمر نے بھی شرکت کی۔

لاہرر میں ہونے والے پریمئرمیں فلم کے مزکری کردار نبھانے والے فنکار حمزہ علی عباسی نظر نہیں آئے۔ حمزہ نے فلم میں نوری نتھ ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے لاہور میں فلم کے پریمئر میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتائی کہ انہیں شدید بخار ہے۔ اسی وجہ سے وہ پریمئر میں شرکت نہیں کرسکے ۔ حمزہ نے مزید لکھا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے لیے دعا ۔۔ فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے۔

اس اسٹیٹس کے جواب میں ٹیوٹر صارفین نے حمزہ علی عباسی کی صحت کے لیے دعا کی ۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھائی آپ اپنا ڈینگی ٹیسٹ کروایں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے بہت سی امیدیں ہیں ۔ اگر یہ فلم توقعات پر پورا نہ اتری تو پاکستانی سینما دہائیوں پیچھے چلے جائے گا ۔

حمزہ کے ٹیوٹ پر ٹیوٹر صارفین نے انہیں صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

 ۔
۔

ٹویٹر

Hamza Ali Abbasi

Pakistani cinema

FAWAD KHAN

The Legend of Maula Jatt

Tabool ads will show in this div