سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کيلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کی آبزرويشنز کو نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طلبی کيلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ لاہور نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائی کورٹ کی آبزرويشنز کو نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

حمزہ شہباز کے خلاف نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر حمزہ شہباز کے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔

NAB

SUPREME COURT OF PAKISTAN

HAMZA SHEHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div