آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی

محمد رضوان بدستور بلے بازوں میں سرفہرست پلیئر آف دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پلیئر آف دی منتھ محمد رضوان کی بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے سوریا کمار یادو دوسرے اور کپتان بابراعظم کی تیسری پوزیشن ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کی بھی تین ملکی سیریز میں شاندار پرفارمنس پر ٹاپ فائیو میں انٹری ہوگئی۔

بولرز میں ہیزل ووڈ کا پہلا، راشد خان کا دوسرا نمبر ہے جبکہ شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد چودہویں نمبرپرآگئے۔ حارث رؤف تنزلی کے بعد پندرہویں نمبرپرچلے گئے۔

آئی سی سی ون ڈے ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ امام الحق کی دوسری پوزیشن ہے۔

ICC ODI ranking

ICC t20 ranking

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div