اداکاری چھوڑیں ، کرکٹ میں آجائیں
بابر اعظم سے بھی اچھی کور ڈرائیو کھیلی ، دوست نے عمران اشرف کی تعریف کی ، ساتھ ہی ان کو پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا مشورہ بھی دے دیا۔
پاکستانی ڈرامے رانجھا رانجھا کر دی کے مقبول ترین کردار بھولا سے شہرت پانے والے پاکستانی معروف اداکار عمران اشرف نہ صرف بہترین اداکار ہیں۔ بلکہ کرکٹ کے بھی شوقین دکھائی دیتے ہیں۔
عمران اشرف اپنے دوستوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے پائے گئے ہیں جس کی ویڈیو کو اداکار نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری کا حصہ بنایا ۔عمران اشرف کے بہترین بیٹنگ کرنے پر ان کے ایک دوست نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ایکٹنگ چھوڑیں ، اور کرکٹ کھیلیں ۔
جس پر اداکار نے جواب دیا کہ اللہ اللہ کرکے ، اب 13 سال بعد ایکٹر بنے ہیں ۔
حال ہی میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں عمران اشرف کو ان کے 2019 کے ڈرامے رانجھا رانجھا کر دی کو پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا۔